سعودی ٹیلی کمیونیکیشن اور وزارت داخلہ نے بیرون مملکت سے آنے والے عازمین حج کے لیے ان کے ملکوں میں ہی ’ای سم‘ کی سہولت فراہم کی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق الاتصالات اتھارٹی کے لائسنس یافتہ ٹیلی کمیونیکشن سروس پروائیڈرز کو اجازت دی ہے کہ وہ بیرون مملکت سے ارزاں فیس پر بیرون مملکت سے ’ای سم‘ کے حصول کو آسان بنائیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی ٹیلی کام ایس ٹی سی کے خالص منافع میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈNode ID: 647171
-
ایس ٹی سی نے مسجدالحرام میں فائیو جی نیٹ ورک 130 فیصد بڑھا دیاNode ID: 753771
اس سال آنے والے عازمین حج کے لیے ’ای سم ‘ کی سہولت فراہم کی گئی جس کے تحت مختلف ممالک سے آنے والے عازمین اپنے ملک میں رہتے ہوئے لائسنس یافتہ ٹیلی کام کمپنیوں کے پورٹل کے ذریعے ای سم جاری کراسکتے ہیں۔
عازمین حج جو اپنے ملکوں میں رہتے ہوئے ہی ای سم حاصل کرتے ہیں ان کا ڈیٹا ’ابشر‘ پلیٹ فارم کے ذریعے از خود لنک ہو جائے گا۔
عازمین کو یہ سہولت ہوگی کہ جیسے ہی وہ مملکت کی حدود میں داخل ہوں ان کی سم ایکٹیو ہو جائے گی جس کے لیے انہیں سروس پروائیڈر کے کسی دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔