ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نےسنگاپور کے وزیر اعظم لورنس وونگ کو حلف اٹھانے اورنئی حکومت کی تشکیل پرمبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سنگاپور کے نئے وزیر اعظم کو تہنیتی مکتوب روانہ کیا ہے۔
ولی عہد نے نئے وزیر اعظم اور حکومت کے لیے کامیابی و کامرانی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے نیز جمہوریہ سنگاپور کے عوام کے لیے مزید ترقی و خوشحالی کی دعا کی ہے۔