Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آٹھ برس بعد حج کی خواہش پوری ہو رہی ہے، پاکستانی جوڑے کے تاثرات

2017 میں حج کے لیے درخواست دی مگر قرعہ اندازی میں نام نہیں آیا (فوٹو: الاخباریہ)
 مکہ روٹ پروگرام کے تحت فریضہ حج ادا کرنے کےلیے آنے والے پاکستانی جوڑے کا کہنا ہے’آٹھ برس کے انتظار کے بعد بالاخر ہماری زندگی سے سب سے بڑی خواہش پوری ہو رہی ہے۔ اس سال ہم بھی ان لوگوں میں شامل ہو گئے جو زندگی کا سب سے بڑا فریضہ ادا کریں گے۔‘
الاخباریہ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے شروع کیے جانے والے ’مکہ روٹ‘ انیشیٹو کے تحت پاکستان سمیت متعدد ممالک سے عازمین ارض مقدس پہنچ رہے ہیں۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے خاورعلی خان نے بتایا  انہوں نے 2017 میں حج کے لیے درخواست دی تھی مگر قرعہ اندازی میں نام نہیں نکلا جس کے بعد وہ مسلسل انتظار کرتے رہے اور بالاخر اس برس ان کا نام آگیا۔‘
مسزخاور کا کہنا تھا’ وہ ایک گھریلو خاتون ہیں ہرسال ٹی وی پرعازمین کی روانگی اور حج کے ایام میں مناسک کی ادائیگی کے مناظر دیکھ کر دعا کرتی تھی کہ انہیں بھی دیار مقدس میں حاضری کا شرف حاصل ہو۔‘
مکہ روٹ پروگرام کے بارے میں  کہنا تھا کہ ’یہ شاندار منصوبہ ہے جس سے ہمیں بہت سہولت ہوئی ہے۔ پاکستان کے ایئرپورٹ پر سامان جمع کرایا تھا اور ہمیں مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں ملا جبکہ سعودی عرب پہنچنے پر امیگریشن کی کارروائی کے لیے تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑا تمام معاملات بہت آسانی سےمکمل ہو گئے۔‘

 

شیئر: