سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر نے سنیچر کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں امریکی ایوان نمائندگان کے ایک وفد کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وفد کی سربراہی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے تحت مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے امور کی ذیلی کمیٹی کے چیئرمین مائیکل لالر نے کی۔
ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلقات کا جائزہ، اہم علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رواں ماہ ہونے والے سعودی عرب کے دورے کے بعد ہوئی ہے۔