Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے تجارتی توازن میں 63 ارب ریال کا اضافہ

’2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 51 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے تجارتی توازن میں 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 51 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ ’تجارتی توازن میں اضافہ 63 ارب ریال تک پہنچ گیا ہے۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’اسی مدت کے دوران سعودی عرب کی کل غیر ملکی تجارت کا حجم 508 ارب ریال رہا ہے‘۔
’اس میں 286 ارب ریال کی برآمدات اور 223 ارب ریال کی درآمدات شامل ہیں‘۔
تجارتی سرپلس میں یہ تیز رفتار اضافہ بیرونی شعبے کی مضبوط کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے جو برآمدات کی قدر میں اضافے اور درآمدات میں نسبتی استحکام کے باعث ممکن ہوا۔
 یہ پیشرفت قومی معیشت کی مضبوطی کو تقویت دیتی ہے اور عالمی سطح پر سعودی منڈیوں کی  کشش کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

شیئر: