Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے سائنس اوایسس میں دنیا بھر کے ریسرچرز کا خیرمقدم

 انٹرایکٹیو سیشن کا مقصد سائنسی شوق و جذبے کو ابھارنا تھا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شہر ریاض میں ’کنگ سلمان سائنس اوایسس‘ نے ایک کانفرنس میں عالمی ریسرچ کونسل کے اعلٰی سطح کے وفد کی میزبانی کی جس میں تحقیق، ترقی اور جدت کو آگے بڑھانے کے شعبے سے وابستہ رہنما اور ماہرین شریک ہوئے۔
ان رہنماؤں اور ماہرین کا یہ دورہ کونسل کے تیرہویں سالانہ اجلاس کے ساتھ ساتھ ہوا جو 18 سے 22 مئی تک ریاض میں مشرقِ وسطٰی  ور شمالی افریقہ میں پہلی مرتبہ منعقد کیا گیا۔
عرب نیوم کے مطابق دورے کے دوران ایک انٹرایکٹیو سیشن کا مقصد سائنسی شوق و جذبے کو ابھارنا تھا اور مستقبل کے ریسرچرز کے لیے جدت کو فروغ دینا تھا۔
وفد کو ’کنگ سلمان سائنس اوایسس‘ کے بنیادی انیشی ایٹیوز اور پروگراموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، جن سے اختراع کے کلچر کو فروغ حاصل ہوتا ہے تاکہ سائنسی ریسرچ میں ترقی ہو۔
مہمانوں نے انسانی وسائل میں سرمایہ کاری پر کاربند رہنے پر مملکت کی تعریف کی، جو وژن 2030 کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، سعودی عرب میں کونسل کے سالانہ اجلاس کی میزبانی، ریسرچ کے اہم مرکز کے طور پر مملکت کے بڑھتے ہوئے کردار کو نمایاں کرتی ہے۔
کنگ سلمان سائنس اوایسس‘ ایسا سائنسی مرکز ہے جس کی توجہ کا محور سائنس کو آسانی سے دستیاب کرنا اور تعلیمی انداز میں پیش کرنا ہے۔
یہ مرکز سائنس، ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ، فنون اور ریاضی جیسے مضامین میں معاشرے کے مختلف گروپوں کے لیے انیشی ایٹیوز سامنے لاتا رہتا ہے۔

 

شیئر: