سعودی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک سروسز صالح الجاسر کا کہنا ہے’ حج 1446 ہجری کے لیے عازمین حج کی مشاعر مقدسہ منتقلی کا جامع منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔’
الاخباریہ کے مطابق ریاض میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا ’مشاعرمقدسہ ٹرین کے ذریعے حج ایام کے دوران 2.5 ملین افراد کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اندازے کے مطابق مشاعر ٹرین سے فی گھنٹہ 72 ہزار افراد کو منتقل کیا جائے گا۔‘
مزید پڑھیں
-
’حج کا خواب دیکھا کرتی تھی، سات دہائیوں بعد آج وہ دن آ گیا‘Node ID: 890165
انہوں نے کہا’ اس سال حرمین سپیڈ ٹرین میں 20 لاکھ سے زیادہ نشستیں دستیاب ہوں گی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں چار لاکھ زیادہ ہیں۔‘
مختلف ممالک سے7 ہزار سے زائد حج پروازوں کے ذریعے عازمین ارض مقدس پہنچیں گے جبکہ سمندری راستے سے آنے والوں کی تعداد 5 ہزار کے قریب ہے۔
انہو نے کہا ’ وزارت ٹرانسپورٹ عازمین و حجاج کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کررہی ہے۔‘
’ایام حج میں حجاج کو گرمی سے محفوظ رکھنے کے لیے ٹھنڈے راستوں کے رقبے میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔‘
وزارت ٹرانسپورٹ اور قومی مرکز برائے سلامتی کے اشتراک سے حادثات کے بارے میں فوری معلومات کے لیے جدید ترین ڈرونز کا استعمال بھی کیا جارہا ہے تاکہ حادثے اور اسک ے اطراف کے بارے میں درست طور پر معلومات مرکزی کنٹرول روم کو فوری منتقل کی جاسکیں۔