سعودی عرب کے نجی سیکٹر میں عیدالاضحی کی تعطیلات کا اعلان
تعطیلاات کا آغاز 9 ذی الحجہ 1446 ہجری بمطابق 5 جون 2025 سے ہوگا۔( فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی نے نجی اور غیرمنافع بخش شعبے میں عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
وزارت کے مطابق مملکت میں پرائیوٹ سیکٹر میں عید الاضحی کی تعطیلات چار روزہ ہوں گی جن کا آغاز 9 ذی الحجہ 1446 ہجری بمطابق 5 جون 2025 سے ہوگا۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت نے قانونِ محنت کے حوالے سے بتایا کہ عید الاضحی کی تعطیل کے لیے قانون کی شق 24 کا خیال رکھتے ہوئے چھٹی کے دنوں کا تعین کیا جائے تاکہ کارکنوں کے حقوق کا تحفظ ہو۔
واضح رہے سعودی سپریم کورٹ نے منگل 27 مئی کو ذی الحجہ کے چاند دکھائی دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس حساب سے وقوف عرفہ 5 جون بروز جمعرات ہو گا جبکہ عید الاضحی بروز جمعہ 6 جون 2025 کو ہوگی۔
