وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے مکہ میں قائم پاکستان حج مشن کا دورہ کیا جہاں سیکریٹری وزارت مذہبی امور ڈاکٹر عطاء الرحمٰن، ڈی جی حج عبد الوہاب سومرو نے انہیں حج آپریشن پر بریفنگ دی۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سیکریٹری ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے کہا کہ عازمین حج کو اعلیٰ معیار کی سفری اور قیام و طعام کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ عازمین حج کی شکایات کے ازالے کے لیے ٹال فری کال سینٹر مسلسل کام کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور کا پاکستان حج مشن مدینہ کا دورہNode ID: 889335
سردار یوسف نے حج مشن میں قائم شکایات سیل، ٹرانسپورٹ و دیگر ونگز کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’پاکستانی عازمین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ پاکستانی عازمین کی شکایات اور ان کے حل کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کروں گا۔‘
وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ عازمین حج کی گذشتہ سالوں کی نسبت اس سال حج انتظامات میں واضح بہتری نظر آئے گی۔
انہوں نے پاکستان میڈیکل مشن اور عازمین حج کی عمارتوں کا دورہ بھی کیا اور عازمین حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات دیے۔