Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن میں ایک سال کے دوران 8 لاکھ سیاحوں کی آمد

ہوٹلنگ سیکٹر کے تحت 4 ہزار رہائشی کمروں کا اضافہ کیا جائے گا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ گزشتہ برس عسیر ریجن میں اندرون و بیرون مملکت سے 8 ملین سیاح آئے۔
اخبار 24 کے مطابق عسیرسرمایہ کاری فورم کے دوسرے ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’سیاحت کے حوالے سے عسیرریجن کی غیرمعمولی اہمیت ہے، یہ مملکت کے بنیادی سیاحتی مقامات میں شامل ہے۔‘
احمد الخطیب کا کہنا تھا’ عسیر قدرتی مناظر اور ثقافتی ورثہ سے مالا مال ہے جس کی وجہ سے یہ علاقہ سیاحتی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے خصوصی کشش رکھتا ہے۔،
انہوں نے مزید کہا ’ آئندہ برسوں میں ریجن میں سیاحتی شعبے کو کافی فروغ ملے گا۔ علاقے کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے مارکیٹ میں ہوٹلنگ سیکٹر کے تحت 4 ہزار رہائشی کمروں کا اضافہ کیا جائے گا۔‘
وزیر سیاحت نے مزید کہا’ عسیر ریجن محض موسمی سیاحتی مقام نہیں بلکہ عالمی سطح  پر سارا سال سیاحت کے حوالے سے انتہائی اہمیت اختیار کرچکا ہے۔‘
 سعودی سیاحتی اتھارٹی کے سی ای او فہد حمید الدین کا کہنا تھا ’ قومی سیاحتی مقامات میں عسیر کو منفرد اور اہم مقام حاصل ہوا ہے، یہاں کی آب و ہوا اور متنوع ثقافت لوگوں کو از خود اپنی جانب متوجہ کرتی ہے۔‘

 

شیئر: