Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جانب سے عالمی سطح پر امداد کی فراہمی جاری

صومالیہ کے ضلع بیدوہ میں ایک ہزار 155 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی امدادی ایجنسی کے ایس ریلیف دنیا بھر میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور غریب اور ضرورت مند لوگوں کو مدد فراہم کر رہی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق صومالیہ کے ضلع بیدوہ میں ایک ہزار 155 فوڈ باسکٹس بے گھر اور ضرورت مند خاندانوں میں میں تقسیم کی گئیں جس سے چھ ہزار930 افراد مستفید ہوئے۔
کے ایس ریلیف نے موغادیشو کے بنادر ہسپتال میں ڈائیلاسز سینٹر کے تیسرے مرحلے کو چلانے کے لیے انٹرنیشنل وارز اینڈ ڈیزاسٹر وکٹمز پروٹیکشن ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے جس سے 665 افراد کو فائدہ پہنچا۔
یمن میں کے ایس ریلیف نے مارب گورنریٹ میں ضرورت مند افراد میں تین ہزار 471 راشک پیکج تقسیم کیے جن سے 24 ہزار 297 افراد مستفید ہوئے۔
امدادی ایجنسی نے چاڈ میں ایک سول سوسائٹی کی تنظیم سے معاہدہ کیا جس کے تحت 800 ٹن کھجوریں تقسیم کی جائیں گی۔ یہ 20 لاکھ ڈالر کا منصوبہ ہے جس کا مقصد مختلف علاقوں میں ضرورت مند خاندانوں کی مدد کرنا ہے۔ اس سے تقریباً پانچ لاکھ افراد کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

امدادی ایجنسی نے چاڈ میں سول سوسائٹی کی تنظیم سے معاہدہ کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

کے ایس ریلیف نے برکینافاسو میں دو ہفتے پر مشتمل ’سعودی نور پروگرام‘ پر عملدرآمد شروع کیا جس کا مقصد بینائی اور اس سے متعلق بیماریوں کا علاج کرنا ہے۔
اس منصوبے کے تحت آٹھ ہزار افراد کا معائنہ کیا گیا، دو ہزار عینکیں تقسیم کی گئیں، تین ہزار 886 مریضوں کو دوائیں فراہم کیں اور 800 سرجریاں کی گئیں۔

 

شیئر: