Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ کا پودینہ مملکت میں سب سے زیادہ مہک دار پودا

کاشت میں جراثیم کش ادویات نہ کیماوی کھاد کا استعمال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب مں مدینہ منورہ نے ان خوشبودار پودوں کی سب سے زیادہ پیداوار دینے والے شہر کی حیثیت سے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے جو کیمائی کھاد یا جراثیم کُش ادویات کے بغیرایسے پودوں کی افزائش کرتے ہیں۔
مدینہ منورہ نے ایسے پودوں کی پیداوار میں 78 ٹن کا اضافہ کیا جو مملکت میں پودوں کی قومی پیداوار (296 ٹن) کا 26.4 فیصد ہے۔
اس سے پتہ چلتا ہے کہ خطے میں زرعی پیداوار کافی مضبوط ہے اور دوا سازی یا خوشبودار پودوں کی کاشت میں مدینے کا کردار کلیدی حیثیت کا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مدینہ چیمبر آف کامرس کی ایک حالیہ رپورٹ میں تفصیل سے ملکی منظر نامے کا ذکر کیا گیا ہے جس کے مطابق قصیم، مدینہ منورہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جس کی پیدواری شرح 15.9 فیصد ہے۔
جبکہ ان دو شہروں کے بعد ریاض 14.9 فیصد اور جازان 14.7 فیصد کے ساتھ پیدواری صلاحیت میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر پیں۔
کل ملا کر، مملکت میں نامیاتی ادویات اور مہک دار پودوں کی پیدوار کا تقریباً 72 فیصد ان چاروں علاقوں سے حاصل ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کاشت کیے گئے علاقوں میں مدینہ سب سے آگے ہے جہاں 37 ہیکٹر زمین زیرِ کاشت آئی ہے جس کے بعد قصیم میں 36 فیصد، ریاض میں 35 فیصد اور جازان میں 34 فیصد زمین پر مہک دار پودے کاشت ہوئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ان چاروں علاقوں میں پیداوار کے لیے مثبت مسابقت جاری ہے۔

خوشبودار پودوں کی کاشت میں مدینے کا کردار اہم ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

مدینہ منورہ کے پودینے کو مملکت میں سب سے زیادہ مہک دار پودا قرار دیا گیا ہے جس کی کاشت میں جراثیم کش ادویات استعمال ہوئیں نہ کیماوی کھاد۔ یہاں پیدا ہونے والے پودینہ کی قدر اس لیے بھی زیادہ ہے کہ اس کی مہک نسبتاً تیز ہے اور اور اس کا ذائقہ خاص ہے۔
یہاں پودینے کی کاشت، زراعت کے شعبے میں اس خطے کے ثقافتی جڑیں گہری ہونے کی وجہ سے بھی زیادہ ہے۔ پودینے کی کاشت یہاں کسی سطحوں پر سرمایہ کاری کے پُرکشش مواقع فراہم کرتی ہے۔
مدینے میں کاشت کیے جانے والے دیگر خوشبودار پودوں میں کالی تلسی، مہندی اور موری ناگا شامل ہیں۔
مدینہ چیمبر آف کامرس کی ایک حالیہ رپورٹ میں اس بات کو بھی نمایاں کیا گیا ہے کہ خوشبودار پودوں کی پیداوار کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پائے جاتے ہیں۔

 

شیئر: