Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مناسک حج کےلیے تیاریاں مکمل، عازمین کےلیے ہدایات کیا ہیں؟

عازمین حج مشاعرمقدسہ میں مقررہ ٹرانسپورٹ استعمال کریں(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت حج و عمرہ  نے مناسکِ حج کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔
وزارت نے عازمین حج کی سلامتی و تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ہدایت کی ہے کہ وہ گرمی میں زیادہ دیر خیموں سے باہر نہ نکلیں۔
سعوی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری ہدایات میں زور دیا گیا کہ ’یوم عرفہ‘ کو صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک خیموں سے باہر نہ نکلیں۔ شدید گرمی کے پیش نظر ان اوقات میں ’جبل الرحمہ‘ اور ’مسجد نمرہ‘ نہ جائیں تاکہ ’لو‘ لگنے کے خدشات سے محفوظ رہ سکیں۔
وزارتِ حج کا مزید کہنا تھا’ عازمین حج اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق دیگر مناسک ادا کریں جو ان کے اداروں کی جانب سے انہیں جاری کیے جائیں گے۔‘
مشاعرمقدسہ میں ٹرانسپورٹیشن کے لیے مقررہ ٹرانسپورٹ استعمال کریں جو ان کے پروگرام میں شامل ہے۔
علاوہ ازیں دن میں جب موسم شدید گرم ہوتا ہے ایسے میں پیدل طویل مسافت طے کرنے سے اجتناب برتیں۔
وزارت نے ’نسک‘ کارڈ کی اہمیت کے حوالے سے کہا کہ  حجاج اسے ہمہ وقت اپنے ہمراہ رکھیں اور متعلقہ اہلکاروں کے طلب کرنے پر پیش کریں۔  

 

شیئر: