سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ’اب تک مختلف ممالک سے 13 لاکھ 30 ہزار 845 عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے۔‘
عاجل کے مطابق حج 2025 کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے فضائی، بری اور بحری ذرائع سے عازمین کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
-
شاہ سلمان کی دعوت پر عازمین حج کے پہلے گروپ کی سعودی عرب آمدNode ID: 890295
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے ’جمعرات دو ذو الحجہ تک فضائی ذریعے سے 12 لاکھ 60 ہزار 874 جبکہ زمینی راستے سے 64 ہزار883 اور بحری ذریعے سے 5 ہزار 88 عازمین مملکت پہنچ چکے ہیں۔‘
محکمہ پاسپورٹ نے فضائی، بری اور بحری پورٹس پرعازمین کے داخلے کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مملکت کے تمام بین الاقوامی پورٹس کے امیگریشن ہالز میں کوالیفائیڈ عملہ اور جدید تیکنیکی ڈیوائسز موجود ہیں۔
سعودی ریلوے ’سار‘ نے گزشتہ برس کے مقابلے میں حج 2025 کے لیے نشستوں میں 25 فیصد اضافہ کیا ہے۔
رواں برس حرمین ریلوے کے ذریعے 20 لاکھ عازمین کو سروس فراہم کی جائے گی جس کے لیے رواں برس 4 لاکھ نشستوں کا اضافہ ہو سکے گا۔