مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے نے مکہ روٹ پروجیکٹ کو اسلام اور مسلمانوں کی خدمات کےلیے سعودی قیادت کی علامت قرار دیا ہے۔
انہوں نے ’مکہ روٹ‘ پروگرام میں مالدیپ کو شامل کرنے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کا خصوصی طور پرشکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب نے مالدیپ میں مکہ روٹ پروجیکٹ کا آغاز کر دیاNode ID: 890300
-
وزیرِ داخلہ کا جدہ حج ٹرمنل کا دورہ، ’مکہ روٹ‘ منصوبہ کا جائزہNode ID: 890336
یاد رہے کہ مالدیپ کے صدر نے پیر کو مالے میں ویلانا کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مکہ روٹ پروگرام کا افتتاح کیا تھا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مالدیپ کے صدر کا کہنا تھا مملکت کی قیادت، عالم اسلام کے لیے ایک مثال ہے جو نہ صرف حرمین شریفین کی خدمت کے لیے جانی جاتی ہے بلکہ اسلامی دنیا بھی ان کی فراخدلی سے فیض یاب ہوتی ہے۔‘
انہوں نے مالدیپ سے پہلی مرتبہ ’مکہ روٹ‘ پروگرام شروع کرنے پر اسے اپنے ملک کے عازمین کے لیے ایک گراں قدر خدمت سے تعبیر کیا۔ اس اقدام سے مالدیپ سے جانے والے عازمین کو سہولت میسرآئے گی۔
انہوں نے سعودی وزارت داخ,ہ، حج وعمرہ اور دیگر اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
مکہ روٹ انیشی ایٹیو کا مقصد ان ممالک کے عازمینِ حج کو جو سعودی عرب کے لیے روانہ ہوتے ہیں، اعلٰی قسم کی خدمات دینا ہے۔ ان میں خود عازمینِ حج کے اپنے ملک میں سفری طریقۂ کار کو منظم کرنا اور اس پورے عمل کو بغیر کسی مشکل کے تکمیل تک پہچانا شامل ہے تاکہ جب وہ منزل پر پہنچیں تو انھیں مسائل کا سامنا نہ ہو۔