Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا رابطہ

مسئلہ فلسطین پر بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مسئلہ فلسطین کو پرامن طریقوں سے حل کرنے اور دو ریاستی حل پر عملدرآمد سے متعلق اعلی سطح کی بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
یاد رہے فلسطین سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس رواں ماہ اقوم متحدہ کے ہیڈ کوارٹر نیویارک مں ہورہی ہے۔
رابطے کے دوران حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال ہر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ اور جرمنی کے ہم منصب نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دو طرفہ تعلقات اور حالیہ علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

 

شیئر: