اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے اتوار کو عمان کے قصر الحسینیہ میں غیر معمولی عرب اسلامی سربراہ اجلاس کی طرف سے تفویض کردہ وزارتی کمیٹی کے ارکان کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق وفد کی سربراہی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کی۔ اس موقع پراردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم بھی موجود تھے۔
ملاقات میں غزہ میں جنگ کے خاتمے اور انسانی امداد کی فراہمی کے حوالے سے کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینی عوام اور مقبوضہ علاقوں میں کی جانے والی تمام خلاف ورزیاں روکنے کےلیے جاری مشترکہ کوششوں کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔
وزارتی کمیٹی جس میں سعودی عرب، مصر، اردن اور بحرین کے وزرائے خارجہ شامل ہیں نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ اتوار کوعمان میں فلسطینی صدر محمود عباس، ان کے نائب حسین الشیخ ، وزی اعظم و وزیر خارجہ محمد مصطفی ٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔