Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم عرفہ پر کالز کی کل تعداد 18.3 ملین تک پہنچ گئی

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار 288 میگا بائٹس سیکنڈ تک پہنچ گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کمیونیکیشن، سپیس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن نے کہا ہے کہ’اس سال مکہ مکرمہ اور حج مقامات پر یوم عرفہ پر کالز کی کل تعداد 18.3 ملین تک پہنچ گئی۔
ایس پی اے کے مطابق ان میں 15.9 ملین مقامی اور 2.4 ملین بین الاقوامی کالز تھیں۔
موبائل انٹرنیٹ انڈیکیٹرز کے حوالے سے اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے  کہ موبائل انٹرنیٹ کی رفتار 288 میگا بائٹس سیکنڈ تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کے اسی دن کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔

 ڈیٹا کا یومیہ فی فرد استعمال 1278 میگا بائٹس تک پہنچ گیا (فوٹو: ایس پی اے)

 ڈیٹا کا یومیہ فی فرد استعمال 1278 میگا بائٹس تک پہنچ گیا جو عالمی شرح سے زیادہ ہے۔
کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجی کا شعبہ اعلی معیار کے ساتھ  انٹرنیٹ کی طلب کو پورا کرتا ہے جو مملکت کی قیادت کی خواہشات کے مطابق ہے
جدید ڈیوائسز اور انسانی وسائل تیز ترین ڈاون لوڈ سپیڈ کو  ممکن بناتے ہیں تاکہ حجاج کی کالز اور انٹرنیٹ کے استعمال میں آسانی ہو۔
یاد رہے کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور حج مقامات پر وائی فائی رسائی پوائنٹس کی تعداد 10 ہزار 500 سے زیادہ ہے۔

 

شیئر: