Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج مقامات پر 18.3 ملین کالز، انٹرنیٹ کا استعمال بڑھ گیا

ان میں 15.8 ملین مقامی اور 2.5 ملین بین الاقوامی کالز تھیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کمیونیکیشن، سپیس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن نے کہا ہے کہ’اس سال حج سیزن کے دوران  مکہ مکرمہ اور حج مقامات پر آٹھ ذی الحجہ کو کالز کی تعداد 18.3 ملین تک پہنچ گئی۔
ایس پی اے کے مطابق ان میں 15.8 ملین مقامی اور 2.5 ملین بین الاقوامی کالز تھیں۔
موبائل انٹرنیٹ انڈیکیٹرز کے حوالے سے اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے  کہ موبائل انٹرنیٹ کی رفتار357 میگا بائٹس سیکنڈ تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کے اسی دن کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے
جبکہ ڈیٹا کا یومیہ فی فرد استعمال 4122 میگا بائٹس تک پہنچ گیا جو عالمی شرح 2.8 سے زیادہ ہے۔
یاد رہے کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور حج مقامات پر وائی فائی رسائی پوائنٹس کی تعداد 10 ہزار 500 سے زیادہ ہے۔

 

شیئر: