Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج ضوابط کی خلاف ورزی، غیر ملکیوں سمیت مزید 49 افراد کے خلاف کارروائی

پرمٹ کے بغیر197 کو مکہ منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’حج ضوابط کی خلاف ورزی پر مزید 49 افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔‘
ایس پی اے کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا’ حج سکیورٹی فورسز نے مکہ کے داخلی مقامات پر 18غیرملکیوں اور31 شہریوں کو گرفتار کیا جو حج پرمٹ کے بغیر197 کو مکہ منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔‘
وزارت نے سیزنل انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے ٹرانسپورٹرز، ان کے معاونین اور پرمٹ کے بغیر مکہ جانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف انتظامی فیصلے جاری کیے۔
سزاوں میں قید، ایک لاکھ ریال تک جرمانہ، ٹرانسپورٹرز کی تشہیر، غیرملکیوں کی بے دخلی کے ساتھ دس برس دوبارہ داخلے پر پابندی شامل ہے۔
خلاف ورزی میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو ضبط کرنے کے لیے قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پرمٹ کے بغیر مکہ میں داخلے کی کوشش پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہے۔

 

شیئر: