Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن کی کامیابی کےلیے کوششیں قابل تعریف: سعودی ولی عہد

زائرین کو آرام وسکون کی فراہمی کےلیے تما م کوششیں جاری رکھیں گے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے اس سال حج سیزن کی کامیابی کی تعریف کی ہے اس کا کریڈٹ انہوں نے دو مقدس مساجد اور زائرین کی خدمت کے حوالے سے مملکت کے عزم کو دیا۔
 سعودی ولی عہد نے جمعہ کو منی پیلس میں شاہ سلمان کی نیابت کرتے ہوئے شاہی شخصیات، حج آپریشن میں شامل فوجی سپریم کمانڈرز، مفتی اعظم، علما، جی سی سی ملکوں کے سینیئرحکام  اور وزرا کا خیرمقدم کیا جو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دینے آئے تھے۔


شاہ سلمان کی جانب سے شرکا اور کو عیدا لاضحی مبارکباد دی (فوٹو: ایس پی اے)

ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے اس موقع پر خطاب میں کہا’ ہم اللہ کے مہمانوں کی خدمت میں جو مسلسل کامیابی دیکھ رہے ہیں، یہ دو مقدس مساجد اور زائرین کی خدمت کے لیے مملکت کوششوں کا نتیجہ ہے۔‘
انہوں نےکہا’ ہم آئندہ بھی ضیوف الرحمن کو آرام وسکون کی فراہمی کےلیے تما م تر کوششیں جاری رکھیں گے۔‘


حکومتی ملازمین اور رضاکاروں کی لگن کی بھی تعریف کی (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی ولی عہد نے حکومتی اداروں کے ملازمین اور رضاکاروں کی لگن کی بھی تعریف کی جنہوں نے حکومتی سٹریٹجی پرعملدرآمد کرتے ہوئے تمام شعبوں میں عازمین کو مناسک حج کو محفوظ اور پرامن طریقے سے مکمل کرنے میں مدد فراہم کی۔
 ولی عہد نے اپنے خطاب میں شاہ سلمان کی جانب سے شرکا اور تمام مسلمانوں کو عید الاضحی مبارکباد دی۔

 

شیئر: