Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کعبہ میرے دل میں ہے آنکھوں میں نہیں‘ بصارت سے محروم پاکستانی حاجی کی کہانی

خواہش تھی کہ اللہ ایک دن مجھے خانہ کعبہ دیکھنا نصیب کرے(فوٹو: ایس پی اے)
  اس سال حج کرنے والے بصارت سے محروم معمر پاکستانی حاجی حبیب اللہ کا کہنا ہے کہ’ خانہ کعبہ میرے دل میں ہے آنکھوں میں نہیں۔‘
’میری خواہش تھی کہ اللہ ایک دن مجھے خانہ کعبہ دیکھنا نصیب کرے, اللہ نے مجھے بلایا۔ حج کےلیے آنے کی بہت خوشی ہے۔‘
ایس پی اے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا’ پہلے میں ٹھیک تھا، نظر تھوڑی کمزور تھی۔ کتابیں دیکھ کر پڑھ سکتا تھا۔‘
’تقریبا پچاس سال پہلے بینائی متاثر ہوئی پھر پشاورمیں بلائنڈ سکول گیا اور وہیں پہلے ورکر بھرتی ہوا اس کے بعد اسلامیات پڑھانے لگا۔‘
’میں دعا کرتا تھا یا اللہ تو مجھ سے راضی ہوجا۔ مجھے خانہ کعبہ کی زیارت نصیب فرما۔ روضہ مبارک کی حاضری نصیب فرما۔‘
 جس شخص کو کوئی پسند آجائے اسے لوگ بلاتے بھی ہیں اور دوست بھی بناتے ہیں۔ اللہ نے بھی شاید ہماری سنی ہوگی۔ دعا قبول ہوگئی۔ اللہ نے مجھے اپنے گھر بلایا۔‘ 
انہوں نے کہا’ سب نظام اللہ ہی چلاتا ہے۔ اللہ پاک نے بہت عزت دی، اچھی زندگی دی ہے۔ دعا ہے آخرت میں بھی کامیاب کرے، اب بس یہی تمنا ہے اللہ ہم سب سے راضی ہوجائے۔ یہ دینا تو عارضی اور فانی ہے۔ بس اللہ خوش اور راضی ہو۔‘

 

شیئر: