پاکستان میں بچوں کے تعلیمی سال کے کئی ہفتے سخت موسم کے باعث ضائع ہو رہے ہیں کیونکہ موسمیاتی تبدیلی سے جڑی شدید موسمی صورتحال کے باعث سکول چھٹیوں سے پہلے ہی بند کیے جا تے ہیں۔ اس مسئلے نے تعلیمی نظام کے شیڈول پر نظرِ ثانی کی نئی اور سخت ضرورت کو جنم دیا ہے۔
شدید گرمی، زہریلا دھند (سموگ)، اور غیر معمولی سردی جیسی موسمی کیفیتیں سکولوں کی بندش کا سبب بن رہی ہیں۔ ان بندشوں کا مقصد بچوں کو ان صحت کے خطرات سے بچانا ہے، جن کا انہیں ان کلاس رومز میں سامنا ہوتا ہے جو نہ صرف گنجان ہوتے ہیں بلکہ جن میں بنیادی ٹھنڈک، حرارتی یا ہوا کی نکاسی کے نظام بھی موجود نہیں ہوتے۔ اس حوالے سے تفصیل دیکھیں اے ایف پی کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں