Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات، گرمی سے بچنے کے لیے سیاح الباحہ کا رخ کرنے لگے

عید کے موقع پر ترتیب دیا گیا پروگرام 50 سے زیادہ ایونٹس پر مشتمل ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
جوں جوں سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، الباحہ تعطیلات کے لیے ایک مقبول مقام بنتا جا رہا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق عیدالاضحیٰ کے دوران نستباً ٹھنڈے موسم کی تلاش میں آنے والے سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لیے باحہ میں 80 پارکس، 30 سیاحتی مقامات، 20 رورل فارمز اور 25 ثقافتی و تاریخی مقامات کھول دیے گئے ہیں۔
اس پہاڑی علاقے کا معتدل موسم ان خاندانوں اور نوجوان سیاحوں کے لیے کشش رکھتا ہے جو تعطیلات کے دوران مملکت کے گرم علاقوں سے دور جانا چاہتے ہیں۔

پہاڑی علاقے کا معتدل موسم سیاحوں کے لیے کشش رکھتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

باحہ کے میئرعلی السواط نے متوقع سیاحوں کی آمد کے پیش نظر کی گئی تیاریوں کے بارے میں بتایا کہ مونسپل ٹیموں نے عوامی سہولتوں میں مینٹینس، روشنی کے نظام کی بہتری، مناظر کی تزیئن و آرائش، مرکزی سڑکوں اور چوراہوں کو بہتر بنانے، انٹرایکٹیو ڈسپلے اور رضاکار ٹیموں کی معاونت جیسے اقدامات کیے ہیں۔
علی السواط کے مطابق حکام نے صفائی اور ماحولیاتی صحت کے اقدامات میں اضافہ کر دیا ہے اور خوراک سے متعلق اداروں کی نگرانی کو بھی مزید موثر بنایا گیا ہے۔
عید کے موقع پر ترتیب دیا گیا پروگرام 50 سے زیادہ ثقافتی، تفریحی، سماجی تقریبات اور رضاکارانہ اقدامات پر مشتمل ہے۔


یہاں موجود 20 رورل فارم سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)

حجاج کے لیے ایک خصوصی جذبے کے طور پر حکام  الباحہ میں تین ہزار گلاب کے پھول اور چھتریاں تقسیم کریں گے جن پر کیو آر کوڈز ہوں گے جو علاقائی حج کوآرڈینیشن دفاتر کے تعاون سے تیارکردہ رہنمائی مواد سے منسلک ہوگا۔
ایس پی اے کے مطابق یہاں موجود 20 رورل فارم زرعی ماحول میں تفریحی سہولتوں کی وجہ سے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔
وزارت ماحولیات پانی اور زراعت کے علاقائی ڈائریکٹر فہد الزہرانی نے بتایا کہ ان کا دفتر ان فارمز کو ضابطے کے تحت چلاتا ہے اور ان کی معاونت بھی کرتا ہے۔ قواعد و ضوابط کے مطابق دیہی لاجز یا رہائش کو لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔

حکام نے صفائی اور ماحولیاتی صحت کے اقدامات میں اضافہ کر دیا ہے(فوٹو: ایس پی اے)

انہوں نے بتایا کہ فارم مالکان کو سرکاری پروگراموں، خاص طور پر پائیدار زرعی دیہی ترقی کے انیشی ایٹیو تک رسائی دلانے میں بھی مدد فراہم کی گئی ہے۔
الباحہ کے 25 تاریخی و ثقافتی ورثے کے مقامات قدیم تہذیبوں کو اجاگر کرکے قومی شناخت کو نمایا کرتے ہیں اور مقامی معیشت میں بھی حصہ ڈالتے ہیں۔
یہ مقامات سعودی عرب کے ثقافتی ورثے میں دلچسپی رکھنے والے ملکی و غیرملکی سیاحوں کو مسلسل اپنی جانب متوجہ کر رہے ہیں۔

 

شیئر: