حج 2025 موسم گرما کا آخری حج ہے: ترجمان قومی مرکز موسمیات
ترجمان کا کہنا ہے کہ 25 برس بعد حج موسم گرما میں واپس آئے گا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان القحطانی نے کہا ہے کہ حج 2025 موسم گرما کا آخری حج ہے۔
ایس پی اے کے مطابق انہوں نے کہا اب موسم بہار میں آئندہ آٹھ حج آئیں گے اس کے بعد مزید آٹھ حج سیزن موسم سرما میں آئیں گے۔
اس طرح ہم 16 سال کی مدت کے لیے گرمیوں کے موسم میں حج کو مکمل طور پر الوداع کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’خزاں کے موسم میں درجہ حرارت بتدریج بڑھے گا یہاں تک کہ 25 برس بعد حج موسم گرما میں واپس آجائے گا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’یہ تبدیلی قمری کیلنڈر کے ٹائم سائیکل کا حصہ ہے۔ آنے والے سیزن میں زیادہ معتدل موسم میں مناسک حج کے امکانات میں اضافہ ہوگا۔‘
