Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن کے دوران 45 ملین مکعب میٹر پانی کی فراہمی

ایک لاکھ سے زیادہ پانی کے لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے (فوٹو: الیوم)
سعودی نیشنل واٹر کمپنی نے کہا ہے کہ’ حج سیزن 2025 کے دوران مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات میں 45 ملین مکعب میٹر سے زیادہ پانی پمپ کیا گیا۔‘
ایس پی اے کے مطابق  بیان میں کہا گیا کہ’ یکم ذو القعدہ سے  شروع ہونے والے حج سیزن میں مسجد الحرام کے علاقے اور مقدس مقامات پر چوبیس گھنٹے پانی کی فراہمی جاری رہی۔‘
حج سیزن میں ایک لاکھ سے زیادہ پانی کے لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے جبکہ 33.4 ملین مکعب میٹر سے زیادہ واٹر ٹریٹمنٹ کی گئی۔
 مکہ مکرمہ اور مقامات پر آپریشنز میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔ پبلک نیٹ ورکس، ریسٹ رومز، منیٰ میں ٹینٹ ایئرکنڈیشننگ نیٹ ورک اور فائر فائٹنگ کے لیے سول ڈیفنس کے نیٹ ورکس تک پانی پہنچایا گیا۔
سعودی نیشنل واٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ آئندہ حج سیزن 2026 کی تیاریوں کا آغاز کردیا تاکہ اللہ کے مہمانان کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں اور وہ آرام و اطمینان کے ساتھ اپنے مناسک ادا کر سکیں۔
علاوہ ازیں نیشنل سینٹر فار انوائرمینٹل کمپلائنس نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور حج مقامات پر پانی اور مٹی کے دو ہزار351 نمونوں کی جانچ کی تاہم منفی ماحولیاتی اثرات کا پتہ نہیں چلا۔
علاوہ ازیں جمعرات کو اتھارٹی نے پانی کی فراہمی کے جامع منصوبے کو متعارف کرایا جو سمندر کے پانی کو میٹھا بنانے سے شروع ہوتا ہے، ٹرانسپورٹیشن، ٹریٹمنٹ، ڈسٹری بیوشن، ری سائیکلنگ اورآبپاشی پر ختم ہوتا ہے۔
 مکہ مکرمہ میں قائم ’حج میڈیا حب‘ میں ’حج میں پانی کی کہانی‘ کے عنوان سے ایک انٹرایکٹو پریزنٹیشن متعدد زبانوں میں دکھائی گئی۔
سمارٹ آپریشنز کے ساتھ  ڈی سیلینیشن، سٹوریج، ٹرانسپورٹیشن اور ٹریٹمنٹ کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کی بھی نمائش کی گئی۔

 

 

 

 

شیئر: