خادم حرمین شریفین پروگرام کے تحت فریضہ حج کےلیے آنے والے مہمان مناسک حج مکمل کرنے کے بعد مدینہ منورہ پہنچ گئے۔
شاہی مہمان مسجد نبوی میں نوافل ادا کریں گے، روضہ رسول پر حاضری اور تاریخی مقامات کا دورہ کر یں گے۔
مزید پڑھیں
-
مصری نابینا امام کو شاہی مہمانوں میں شامل کرنے کی ہدایتNode ID: 890322
یاد رہے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر اس سال 100 ملکوں کے دو ہزار 443 افراد نے حج کیا ہے۔ اس میں ایک ہزار کا تعلق فلسطین سے ہے
سعودی وزارت اسلامی امور خادم حرمین شریفین پروگرام کے تحت فریضہ حج کےلیے آنے والے مہمانوں کےانتظامات کی نگرانی کر رہی ہے۔
مدینہ منورہ روانگی سے قبل مہمانوں نے مناسک حج کےلیے بہترین انتظامات، خدمات اور فیاضانہ مہمان نوازی پرسعودی قیادت کی تعریف کی اورشکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مناسک حج کی ادائیگی پر مسرت کا اظہار کیا جو وقوف عرفہ، مزدلفہ میں شب بسری، منی میں ایام تشریق، رمی جمرات اور الوداعی طواف پر اختتام پذیر ہوئے۔
یاد رہے شاہی مہمانوں کے حوالے سے پروگرام کا آغاز 1417 سال ہجری میں کیا گیا تھا۔
اس پروگرام کا مقصد اسلامی دنیا کے مذہبی، علمی اور داشور رہنماوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا ہے۔
اب تک 140 ممالک سے 65 ہزار کے قریب مرد وخواتین نے شاہی میزبانی میں حج ادا کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔