Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن کے دوران مقدس مقامات پر 234 ملین سے زیادہ غذائی اشیا کی فراہمی

 وزارت تجارت کی فیلڈ ٹیموں نے سیلز آوٹ لیٹس کے وزٹ کیے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ’ اس سال حج سیزن 2025 کے دوران مقدس مقامات پر سرکاری اور نجی شعبے کے اشتراک سے حجاج کو 234 ملین سے زیادہ کھانے پینے کی اشیا فراہم کی گئی ہیں۔‘
ایس پی اے کے مطابق سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اشیا میں جوس، سافٹ ڈرنکس، ڈیری مصنوعات، پکی ہوئی اور ٹن پیک اشیا، کھانے کے مختلف غذائی مصنوعات اور اجناس شامل ہیں۔
 بیان میں کہا گیا کہ ’ وزارت کی فیلڈ ٹیموں نے سیلز آوٹ لیٹس کے وزٹ کرکے حجاج کو خوراک کی فراہمی کی صورتحال کی نگرانی کی اور حج سیزن کے دوران بنیادی اشیائے ضرورت کی دستیابی کو یقینی بنایا۔‘
وزارت تجارت نے صارفین کے حقوق کے ضوابط اور تجارتی خلاف ورزیاں روکنے کےلیے فوڈ سپلائی چین، تجارتی اداروں، سیلز آوٹ لیٹس اور سٹالز کی مانیٹرنگ کی۔

 

شیئر: