Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج مقامات پر دس لاکھ مکعب میٹر پانی کی فراہمی

حجاج کو چوبیس گھنٹے  پانی کی فراہمی جاری رکھی جا رہی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی حکام نے بدھ سے حج مقامات پر 1.4 ملین عازمین کی خدمت کے لیے تقریبا دس لاکھ مکعب میٹر پانی فراہم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق نیشنل واٹر کمپنی کا کہنا ہے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، منیٰ، عرفات اور مزدلفہ سمیت اہم مقدس مقامات پر 9 لاکھ 80 ہزار 633 مکعب میٹر سے زیادہ پانی پمپ کیا گیا۔
سعودی واٹر اتھارٹی جو مملکت میں پانی کے آپریشنز کی نگرانی کرنے والا سرکاری ادارہ ہے کا کہنا ہے’ حج سیزن کے دوران عازمین حج کو چوبیس گھنٹے  پانی کی فراہمی جاری رکھی جا رہی ہے۔‘
علاوہ ازیں جمعرات کو اتھارٹی نے پانی کی فراہمی کے جامع منصوبے کو متعارف کرایا جو سمندر کے پانی کو میٹھا بنانے سے شروع ہوتا ہے، ٹرانسپورٹیشن، ٹریٹمنٹ، ڈسٹری بیوشن، ری سائیکلنگ اورآبپاشی پر ختم ہوتا ہے۔
 مکہ مکرمہ میں قائم ’حج میڈیا حب‘ میں ’حج میں پانی کی کہانی‘ کے عنوان سے ایک انٹرایکٹو پریزنٹیشن متعدد زبانوں میں دکھائی گئی۔
سمارٹ آپریشنز کے ساتھ  ڈی سیلینیشن، سٹوریج، ٹرانسپورٹیشن اور ٹریٹمنٹ کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کی بھی نمائش کی گئی۔

 

شیئر: