Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عیدالاضحی فیسٹول، مختلف ثقافتوں کی روایات اور رسم و رواج

فیسٹول نے تعطیلات کے دوران 50 ہزار سے زیادہ افراد کو متوجہ کیا (فوٹو: ایس پی اے)
کنگ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر جسے اثرا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران 50 ہزار سے زیادہ افراد کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ اس دوران مختلف سرگرمیاں اور پروگرام پیش کیے گئے۔ 
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ہرعمر کے افراد  دی ربن آف گیونگ کے موضوع کے تحت 31 سے زیادہ تقریبات سے لطف اندوز ہوئے۔ ان میں فن پاروں کی نمائش، لائیو پرفارمنسز اور انٹرایکٹیو سرگرمیاں شامل تھیں۔
تقریبات کی خاص بات اثرا تھیٹر میں مصری عود نواز اسلام القصبجی کا کنسرٹ تھا جو کلاسیکی عربی موسیقی کو جدید انداز کے ساتھ ملا کر پیش کرنے کے لیے مشہور ہیں۔ 

چلڈرنز میوزیم میں بچوں کے لیے مختلف سرگرمیاں پیش کی گئیں(فوٹو: ایس پی اے)

’اے میلوڈی فرام ایوری لینڈ‘ پروگرام نے بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا جس میں مختلف ثقافتوں کی عید کی روایات اور رسم و رواج کو پیش کیا گیا۔
سینٹر کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا تاکہ اس میں سخاوت کے جذبے کی عکاسی ہو۔ اس موقع پر اثرا لائبریری نے عید سے متعلق کہانیاں پیش کیں جو سخاوت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتی تھیں۔
انرجی ایگزیبٹ میں انٹرایکٹیو ڈسپلے شامل تھے جیسے ’نیچرز باؤنٹی، ’ٹریژرز فرام دی ڈیزرٹ‘، ’ونگز آف گیونگ‘ اور ’ویلتھ آف نیچر‘۔


اس موقع پر اثرا لائبریری نے عید سے متعلق کہانیاں پیش کیں (فوٹو: ایس پی اے)

اثرا گارڈنز میں لوگوں نے مختلف سرگرمیوں میں شرکت کی جن میں ’دا گفٹ آف سٹوری ٹیلنگ‘ اور ’پاتھ ویز آف ارتھ اینڈ پام‘ شامل تھے۔
چلڈرنز میوزیم میں بچوں کے لیے مختلف سرگرمیاں پیش کی گئیں جن میں ’دا کائینڈنیس کیپر‘، ’دا گوینگ ریفلیکشن‘، ’دی آرٹ آف گیونگ‘، ’دی عید جرنی‘ اور ’دا گفٹس آف اَس‘ شامل تھے۔

تقریبات کی خاص بات مصری عود نواز اسلام القصبجی کا کنسرٹ تھا(فوٹو: ایس پی اے)

اثرا سنیما میں جاپانی مینگا کردار چیبی ماروکو چان پر مبنی مواد دکھایا گیا۔ اس کے ساتھ عربی سب ٹائٹلز کے ساتھ اینی میٹڈ فینٹسی فلم ’ککی ڈیلیوری سروس‘ بھی پیش کی گئی۔
دیگر سرگرمیوں میں 96 کلومیٹر طویل تاریخی حج کے راستے پر سفر شامل تھا جس کا مقصد نسل در نسل منتقل ہونے والی استقامت اور سخاوت کی کہانیوں کو زندہ کرنا تھا۔

شیئر: