Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کی برطانوی وزیرخارجہ سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

خطے کی صورتحال کے حوالے سے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعے کو لندن میں برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مشترکہ تعاون کے شعبوں اور خطے کی صورتحال کے حوالے سے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور شہزادہ مصعب بن محمد الفرحان بھی موجود تھے۔
یہ ملاقات آئندہ ہفتےفلسطین پر امن کانفرنس آئندہ جون میں سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہونے والی ہے۔ دو ریاستی حل پر عملدرآمد اور فلسطینی ریاست کی طرف اقدامات کا خاکہ پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ سے ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے نے رابطہ کیا حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

 

 

شیئر: