ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے حالیہ جنگ میں اسرائیل کا تیسرا فائٹر جیٹ ایف 35 مار گرایا ہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا تہران ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ اس حملے میں ایک پائلٹ کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ وہ مارا گیا جبکہ دوسرے کو ایرانی افواج نے حراست میں لے لیا ہے۔
تاہم اسرائیلی افواج نے ایرانی دعوے کو ’فیک‘ نیوز قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔
اسرائیلی افواج کے ترجمان کرنل اویچے ادرائے نے کہا کہ ’ایرانی ذرائع ابلاغ کی جانب سے پھیلائی جانے والی یہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔‘
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جمعے کو ایران پر حملوں کو ’آپریشن شیر کی اُٹھان‘ کا نام دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایرانی جوہری ہتھیاروں کو اسرائیل کے خلاف خطرہ بننے سے روکنے کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک مقاصد حاصل نہیں ہوتے یہ آپریشن جاری رہے گا۔