Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کا برطانوی وزیراعظم اور ترک صدر سے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

سفارتی ذرائع سے تنازعات حل کرنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے سنیچر کو برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے کی صورتحال، ایران کے خلاف اسرائیلی ملٹری آپریشنز کے اثرات، کشیدگی میں کمی اور تمام تنازعات کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کے حوالے سے تمام کوششوں کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے سنیچر کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
 رابطے کے دوران اسرائیلی حملے کے بعد خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جس  سے بحران کے حل کےلیے جاری مذاکرات میں خلل پڑا۔
دونوں رہنماوں نے کشیدگی میں کمی اور تحمل سے کام لینے کے لیے اپنی تمام کوششں بروئے کار لانے، مذاکرات کی طرف واپسی اور تمام تنازعات کو سفارتی ذرائع  سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
یاد رہے اس سے قبل سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلی فون پر رابطے میں مشرق وسطیٰ میں سلامتی، امن اور استحکام کے حصول کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کا اعادہ کیا تھا۔
 فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں اور اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلان نے بھی جمعے کو ٹیلی فون پر رابطے میں ایران پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پر تبادلۂ خیال کیا۔
’کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے، تحمّل سے کام لینے کی اہمیت، اور تمام تنازعات کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

 

شیئر: