Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے ریاض میں جرمن ہم منصب کی ملاقات

علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیچر کو ریاض میں وزارت کے ہیڈکوارٹر میں جرمن ہم منصب جوہان وڈے فل کا خیرمقمدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات، انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، خطے کی سلامتی اور استحکام پر اس کے اثرات پر بھی بات چیت کی۔
اس موقع پر وزارت خارجہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر سعود الساطی اور وزیرخارجہ کے مشیر محمد الیحیی بھی موجود تھے۔

 

شیئر: