سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے اتوار کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں مملکت میں چینی سفیر ژانگ ہو اور برطانوی سفیر نیل کرومپٹن نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات، انہیں مضبوط بنانے کا جائزہ، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔