Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی  فیشن مصنوعات کی برطانیہ  میں نمائش

’ریاض سے لندن تک،، سعودی فیشن کے نئے دورکا آغاز (فوٹو،ایس پی اے)
سعودی فیشن کمیشن اور کلچرل ڈیویلپمنٹ فنڈ کے اشتراک سے مملکت کی فیشن مصنوعات کو برطانیہ کے معروف ڈیپارٹمنٹل سٹور سیلفرجز میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
عرب نیوز کے مطابق  ’ سو برانڈ پروگرام‘  کے کچھ منتخب کردہ نام اور کلچرل ڈیویلپمنٹ فنڈ مل کر سعودی جمالیات اور جدت سے آراستہ ڈیزائن کی ٹیکنیک کے امتزاج کو اگلے دو ماہ تک لندن کے سیلفرجز سٹور میں نمائش میں رکھا جائے گا۔
کمیشن کے سی ای او براق چکمک نے بتایا ’یہ ریٹل کا معاملہ نہیں بلکہ اس سے آگے کی بات ہے۔ یہ سعودی فیشن کے لیے ایک نئے دور کا آغاز  ۔۔۔ریاض سے لندن تک‘۔
انھوں نے مزید کہا  ’سعودی عرب کا ’ سو برانڈ پروگرام‘  ڈیزائنرز کو تعاون فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے ہنر کو مزید نفیس بنائیں اور بین الاقوامی سطح کے کاروباری مواقع مہیا کریں۔
برطانوی سٹور سیلفریجز کے ساتھ شراکت، سعوی فیشن انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگِ میل کو ظاہر کرتی ہے جس سے اس کے بڑھتے ہوئے مومینٹم اور بدلتے ہوئے ٹیلنٹ بیس کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے۔

مملکت میں سالِ رواں کو دستکاری کے طورپر منایا جارہا ہے(فوٹو، ایس پی اے)

یہ شراکت ایسے وقت پر ہوئی ہے جب مملکت میں سالِ رواں کو دستکاری کے سال کے طور پر منایا جارہا ہے۔
سی ڈی ایف کے سی ای او ماجد الحیقل کا کہنا تھا کہ ’ ایونٹ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ فیشن کے  شعبے کا بڑھتا ہوا کردار سعودی عرب کی ثقافتی معیشت کی تشکیل کر رہا ہے‘۔
انھوں نے کہا ’سعودی ٹیلنٹ ہماری تخلیقی شناخت کی تعریف از سرِ نو مرتب کر رہا ہے جس کی جڑیں، مملکت کی مالا مال تاریخ ، روایات اور میراث میں ہیں‘۔

 

شیئر: