Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد میں سعودی سفیر کی پاکستان کے چیف جسٹس سے ملاقات

سعودی عرب کے ویژن 2030 کے تحت جوڈیشل تعاون کو وسیع کرنے پر غور کیا گیا۔ فوٹو: سپریم کورٹ آف پاکستان
اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ میں ملاقات کی ہے۔
جمعے کو سپریم کورٹ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں چیف جسٹس نے سعودی عرب کے سفیر کا پُرجوش خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور مملکت کے درمیان طویل برادارنہ تعلقات کی ایک تاریخ ہے جس کی بنیاد مشترکہ اعتقاد اور باہمی احترام ہے۔
ملاقات میں دونوں شخصیات نے انصاف کی فراہمی کے شعبے میں باہمی تعاون کے حوالے سے گفتگو کی۔
سعودی عرب کے ویژن 2030 کے تحت جوڈیشل تعاون کو وسیع کرنے پر غور کیا گیا جس کے مطابق مملکت میں عدالتی اصلاحات سے نظام انصاف کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔
ملاقات میں اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ پاکستان سعودی عرب کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور نظامِ انصاف میں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کے مواقع ہیں۔
سعودی سفیر اور پاکستان کے چیف جسٹس نے دونوں ملکوں کی جوڈیشل اکیڈمیز کے درمیان پارٹنرشپس اور ایکسچینج پروگرام کے ذریعے تعاون کو بامعنی بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

شیئر: