سعودی شوری کے سپیکر کی روم میں پارلیمانی کانفرنس برائے بین المذاہب مکالمہ میں شرکت
آل شیخ کانفرنس میں سعودی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی شوری کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹرعبداللہ بن محمد آل شیخ نے روم میں پارلیمانی کانفرنس برائے بین المذاہب مکالمہ میں شرکت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شیخ ڈاکٹرعبداللہ بن محمد آل شیخ کانفرنس میں سعودی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔ مملکت کے وفد میں کونسل کے رکن ڈاکٹر سالم آل جربوع اورخالد الزومان شامل تھے۔
’اعتماد کو مضبوط بنانا اور مشترکہ مستقبل کے لیے امید کو اپنانا‘ کے عنوان سے کانفرنس میں دنیا بھر کے ممالک کی پارلیمان کے سپیکرز شریک ہیں۔
افتتاحی اجلاس میں اٹلی کی ایوان نمائندگان کے صدر لورینزو فونٹانا نے پلوں کی تعمیر اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں کانفرنس کی اہمیت کو اجاگر کی اور پارلیمان کے اہم کردار پرزور دیا۔
کانفرنس کے ایجنڈے پر پینل ڈسکیشن میں باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے، نفرت انگیز تقاریر کا مقابلہ کرنے اور دنیا بھر کے ممالک میں لوگوں کے درمیان مشترکہ مستقبل کو فروغ دینے جیسے اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی۔
