Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کا بڑا ریزرویشن لاونج، سعودی ٹریول کمپنی گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

کمپنی کے ریزرویشن لاونج کا رقبہ 2800 مربع میٹر ہے (فوٹو: سبق)
 سعودی ٹریول اینڈ ٹورازم کمپنی الصرح کو دنیا بھر میں سب سے بڑے ریزرویشن لاونج کےلیے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق ریاض میں کمپنی کی جانب سے تقریب میں سیاحتی شعبے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل طلال بن مھیدب کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ دیا گیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ اور حکومتی و نجی شعبے کی بھرپور سپورٹ سے ممکن ہوئی۔
الصراح کمپنی 1977 میں قائم ہوئی تھی جو اب مملکت میں ٹریول اینڈ ٹورازم کی سب سے بڑی کمپنی مانی جاتی ہے۔
کمپنی کے ریزرویشن لاونج کا رقبہ 2800 مربع میٹر ہے جو دنیا بھر میں اب تک سب سے بڑا ہے۔

 

شیئر: