سعودی عرب نے واٹر ڈی سیلینیشن ٹیکنالوجی میں دو گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیے ہیں۔
سعودی واٹر اتھارٹی کو ان اہم کامیابیوں پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے دو سرٹیفکیٹس دیے گئے۔
مزید پڑھیں
-
القصیم کا بریدہ کھجور میلہ گنیز بک میں شاملNode ID: 880459
-
بہترین سماجی خدمات پر جدہ میونسپلٹی تیسری بار گنیز بک میں شاملNode ID: 888093
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریاض میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیر ماحولیات، پانی وزراعت انجینئرعبدالرحمان الفضلی اور اتھارٹی کے سربراہ انجیئنر عبداللہ بن ابراہیم کے علاوہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔
سعودی واٹر اتھارٹی نے ’ریورس اوسموس‘ (آر او) ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ قائم کیا ہے۔
الخبر واٹر پلانٹ منصوبے کے دوسرے مرحلے کی تکمیل کے ساتھ اس سے یومیہ 670852 کیوسک میٹر پانی صاف کیا جاسکے گا۔
اہم بات یہ ہے اس پلانٹ کو عالمی سطح پر سب سے چھوٹے رقبے پر تعمیر کیا گیا، یہ کامیابی جدید تیکنیکی طریقوں اور ویلیو انجینئرنگ سے ملی ہے۔
دوسرا ریکارڈ آراو ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے والے ڈی سیلینیشن پلانٹ کےلیےتوانائی کا کم استعمال ہے۔ اس پلانٹ میں توانائی کا استعمال 2.34 کلوواٹ فی مکعب میٹررہی، جو دنیا میں اب تک کی سب سے کم شرح ہے۔
اس حوالے سے مملکت نے دنیا بھر میں بہترین کارکردگی کا ریکارڈ بنایا جس پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سرٹیفیکٹ جاری کیا گیا۔