شہزادہ فیصل بن فرحان سے قازقستان اور موریطانیہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
بین الاقوامی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے استنبول میں قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ مراد نورتلیف اور موریطانیہ کے ہم منصب ڈاکٹر محمد سالم ولد مرزوک نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ ملاقاتیں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 51 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی ہیں۔
سعودی اور قازقستان کے وزرائے خارجہ نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔
موریطانیہ کے وزیرخارجہ ڈاکر محمد سالم ولد مرزوک سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
