Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ او آئی سی اجلاس میں شرکت کےلیے استنبول پہنچ گئے

خطے کی صورتحال، اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان جمعے کو اسلامی تعاون تنظیم ( اوآئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 51 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے استنبول پہنچ گئے۔
ایس پی اے کے مطابق او آئی سی وزارتی کونسل کے اجلاس کی صدارت ترکیہ کر رہا ہے۔
او آئی سی کے رکن ممالک سنیچر کو کثیر الجہتی اقدامات، خطے کی صورتحال، اس کے علاقائی اور بین الاقوامی اثرات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
سعودی وزیر خارجہ کی اجلاس کے دوران پاکستان سمیت کئی ملکوں کے ہم منصبوں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
او آئی سی کا اجلاس ایک ایسے وقت ہورہا ہے جب مشرق وسطی میں کشیدگی ہے، توقع ہے اجلاس کے شرکا اہم جغرافیائی چیلنجوں سے نمٹیں گے اور اہم ایشوز پر او آئی سی کے اجتماعی موقف کا اعادہ کیا جائے گا۔

 

شیئر: