Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور خلیجی ملکوں میں تابکاری کے کوئی اثرات نہیں پائے گئے

بیان میں کہا گیا کہ ’سعودی عرب اور خلیج کا ماحول محفوظ ہے (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب اور دیگر خلیجی ملکوں میں تابکاری کے کوئی اثرات نہیں پائے گئے۔
سعودی نیوکلیئر اینڈ ریڈیالوجیکل ریگولیٹری کمیشن نے اتوار کو بیان میں کہا کہ ’امریکہ کے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد مملکت یا خلیجی خطے میں کوئی تابکار اثرات نہیں پائے گئے ہیں۔‘
کمیشن نے یہ بیان ایران کے تین اہم جوہری مقامات پر امریکی فضائی حملوں کے چند گھنٹے بعد جاری کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’سعودی عرب اور خلیج کا ماحول محفوظ ہے، امریکی حملوں کے نتیجے میں تابکاری کے آثار نہیں ملے۔‘
قبل ازیں بین الاقوامی اٹامک توانائی ایجنسی  نے کہا تھا کہ ’ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی فضائی حملوں کے بعد باہر کی سطح پر تابکاری میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔‘
کویت کے نیشنل گارڈ نے بھی کہا کہ’ کویت کی فضا اور پانیوں میں تابکاری کی سطح مستحکم اور صورتحال معمول کے مطابق ہے۔‘
مصر کی ایٹمی اور ریڈیو لوجیکل ریگولیٹری اتھارٹی نے اتوار کو تصدیق کی کہ ملک میں تابکاری کے کوئی اثرات نہیں۔
علاوہ ازیں سعودی عرب نے ایران کی صورتحال، خاص طور پر امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

 

شیئر: