Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف کے انگوروں کی مملکت کی مارکیٹ میں مقبولیت

’ریف السعودیہ‘ پروگرام کاشتکاری میں جدت کے لیے مفید ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے علاقے طائف میں انگوروں کی پیداوار اور اس کی مارکیٹ میں مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔
پائیدار زرعی ترقیاتی منصوبے کے ’ریف السعودیہ‘ پروگرام کے تحت علاقائی کاشتکاروں اور چھوٹے مزارعین کو معاونت و مشاورت فراہم کی جاتی ہے۔ منصوبے کا مقصد چھوٹے پیمانے پر زرعی و دستکاری کی صنعت کو فروغ دینا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق پروگرام میں طائف کمشنری سے تعلق رکھنے والے کاشتکار سلمان الطویرقی نے بتایا’ وہ مقامی انگوروں کے کاشتکار ہیں۔ طائف کے انگور اورعلاقائی پھل مملکت کی مارکیٹ میں غیرمعمولی مقبول ہیں۔‘
سلمان الطویرقی نے مزید بتایا ’ وہ انگوروں کی بیلوں کے ساتھ طائف کے گلاب اور علاقائی پھلوں کی بھی کاشت کرتے ہیں۔‘
’ریف السعودیہ‘ پروگرام کاشتکاری میں جدت کے لیے مفید ہے جس سے ہمیں بہت کچھ معلومات حاصل ہوتی ہیں۔
 ریف پروگرام کے معاون سیکرٹری ماجد البریکان کا کہنا تھا’ سعودی کاشتکار الطویرقی کو پروگرام کے ذریعے اہم امور پر مشاورت اور تعاون فراہم کی گئی جس  سے انگور کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔‘
علاوہ ازیں ازیں علاقے کے دیگر کاشتکاروں کو بھی پروگرام کے بارے میں اہم  معلومات حاصل ہوئی ہیں۔

 

شیئر: