Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر داخلہ سے ریاض میں برطانوی سفیر کی الوداعی ملاقات

سعودی وزیرداخلہ سے عمان کے نئے سفیر نے بھی ملاقات کی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سے اتوار کو ریاض میں برطانیہ کے سبکدوش ہونے والے سفیر نیل کرومپٹن نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق  سعودی وزیر داخلہ نے برطانوی سفیر کی خدمات کو سراہا اور ان کی کامیابی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ نیل کرومپٹن کی جگہ سٹیفن مملکت میں نئے برطانوی سفیر ہوں گے۔
عرب نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نیل کرومپٹن نے سعودی عرب کو برطانیہ اہم شراکت دار قرار دیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیرداخلہ سے مملکت میں عمان کے نئے سفیر نجیب ھلال البوسعیدی نے بھی ملاقات کی۔
سعودی وزیر داخلہ نے عمانی سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے فرائض میں کامیابی کی خواہش ظاہر کی۔

 

شیئر: