سعودی قیادت کی ہدایت پر وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے امریکی ہم منصب اداروں کے حکام ساتھ کئی معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ معاہدے ہم منصب بین الاقوامی اداروں کے ساتھ سعودی اداروں کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔
وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف اور امریکی اداروں کے درمیان ہونے والے معاہدے انسداد منشیات ، تنصیبات کی سلامتی، انسانی وسائل کی ترقی، سائنس کی منتقلی اور سکیورٹی اداروں کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے ہیں۔
معاہدوں میں سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی تربیت اور مہارتیں مستحکم کرنا بھی شامل ہے۔