سعودی عرب کی خلائی ایجنسی نے کہا ہے کہ ’الفضا مداك‘ سائنسی مقابلے میں کامیاب انٹریز بدھ کی صبح بین الاقوامی خلائی سٹیشن روانہ کی گئی ہیں۔
یہ لانچ ایک بین الاقوامی مشن کا حصہ تھا جو امریکی شہر فلوریڈا کے کینیڈی سپیس مرکز سے روانہ ہوا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی سپیس کمیشن کا ’سپیس ہیکاتھون‘ کے لیے رجسٹریشن کا آغازNode ID: 602171
-
سعودی سپیس ایجنسی کے تحت مقابلہ، دس فاتحین کو انعاماتNode ID: 860341
سعودی عرب اورعرب دنیا کے طالبعلموں کے دس تجربات کو لانچ میں شامل کیا گیا۔ یہ تاریخی قدم سپیس انڈسٹری میں نوجوان ٹیلنٹ کو با اختیار بنانے کےلیے مملکت کی کوششوں کا حصہ ہے۔
یہ مقابلہ جسے سعودی خلائی ایجنسی نے محمد بن سلمان فاؤنڈیشن "مسک" اور سائنسی دریافت و اختراع کے مرکز "علمی" کے اشتراک سے منعقد کیا تھا۔ تجربات کی روانگی امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں واقع کینیڈی اسپیس سینٹر سے کی گئی۔
یہ تجربات ان طلبہ کے خیالات کو عملی شکل دیتے ہیں جو خلا اور کششِ ثقل کی کم ترین حالت میں سائنسی تحقیق میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
یہ مقابلہ تین شعبوں میں تھا۔ فنون، نباتات اور انجینئرنگ۔ 6 سے 18 سال کے عمر کے طلبہ نے اس میں حصہ لیا، جنہیں خلا میں تحقیق کے مواقع فراہم کیے گئے تاکہ وہ زمین اور خلا کی کششِ ثقل میں فرق کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔
یہ قدم سعودی خلائی ایجنسی کی اس وسیع تر کوشش کا حصہ ہے جس کا مقصد مملکت کی خلائی شعبے میں عالمی موجودگی کو مضبوط کرنا اور ایک ایسا علمی ماحول پیدا کرنا ہے جو سائنس پر مبنی معیشت کی راہ ہموار کرے۔
یہ اقدام سعودی ویژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے، جو نئی نسل کو خلائی تحقیق کے میدان میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار کر رہا ہے۔