Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کو روسی وزیر خارجہ کا مکتوب موصول

مکتوب دونوں ملکوں اور عوام کے دوطرفہ تعلقات سے متعلق ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کا ایک تحریری مکتوب موصول ہوا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مکتوب دونوں ملکوں اورعوام کے دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے اور سپورٹ کے طریقوں سے متعلق ہے۔
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر عبدالکریم الخریجی سے اتوار کو ریاض میں روسی سفیر سرگئی کوزلوف نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبدں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: