سعودی عرب کا نجران ریجن ہزاروں برس قدیم ثقافت اور ورثے کا گواہ
سعودی عرب کا نجران ریجن ہزاروں برس قدیم ثقافت اور ورثے کا گواہ
پیر 30 جون 2025 5:06
نجران کا علاقائی میوزیم بھی ایک قدیم تاریخی حیثیت کا حامل ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کا نجران ریجن ہزاروں برس پرانے آثار سے مالا مال ہے۔ یہاں کی ثقافت لوک ورثہ اور دستکاری بھی مملکت کے طول و عرض میں شہرت کی حامل ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریجن کے 186 تاریخی اور قدیم اثار ہیریٹج اتھارٹی میں رجسٹرڈ ہیں۔
ان میں سرفہرست ’الاخدود ‘ کے آثارِ قدیمہ ہیں جبکہ ’حمی الثقافیہ‘ کا علاقہ جہاں 6400 سے زیادہ چٹانی نقوش ہیں جن کا تعلق ماقبل ازتاریخ سے بتایا جاتا ہے جنہیں 2021 میں یونیسکو کے عالمی تاریخی ورثے میں درج کیا گیا۔
ریجن کے 186 تاریخی اور قدیم اثار ہیریٹج اتھارٹی میں رجسٹرڈ ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
نجران کا علاقائی میوزیم بھی ایک قدیم تاریخی حیثیت کا حامل ہے جو 20 ہزار مربع میٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے جو علاقے کی مرحلہ وار تاریخ یعنی پتھر کے دور سے مملکت کے عہد تک کی عکاسی کرتا ہے۔
علاقے کا روایتی بازار جہاں مقامی دستکاری کے اعلی نمونے یہاں آنے والے سیاح اور زائرین کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔
نجران سیاحتی کمیٹی کے صدر ابراہیم آل منصور کا کہنا ہے ’نجران کا ثقافتی ورثہ یہاں سرمایہ کاری کےلیے مثالی مواقع فراہم کرتا ہے جن میں علاقائی ریستوران،علاقائی فنون کو اجاگر کرنے کا مرکز وغیرہ شامل ہیں۔