سعودی قیادت کی جانب سے جمہوریہ کانگو کو مبارکباد
’سعودی قیادت نے کانگو کے صدر کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے جمہوریہ کانگو کے صدر فیلکس انتوان چیسیکیدی چیلومبو کو ان کے ملک کے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے کانگو کے صدر کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے کانگو کے صدرکے نام روانہ کئے جانے والے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہم آپ کے لیے صحت و عافیت اور خوشحال زندگی اور کانگو کے لیے مزید ترقی و کامرانی کی امید رکھتے ہیں‘۔